ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منفی سیاست چھوڑیں راہل:یوگی

منفی سیاست چھوڑیں راہل:یوگی

Tue, 16 Jan 2018 10:42:07    S.O. News Service

گورکھپور ،15؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر بننے کے بعد راہل گاندھی کے اترپردیش آمد کے چند گھنٹے کے اندر ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے راہل کو مشورہ دیا کہ وہ منفی سیاست چھوڑ کر ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔یوگی نے بتایاکہ کانگریس صدر کو منفی سیاست چھوڑ دینی چاہئے۔جب راہل گاندھی لکھنؤ سے رائے بریلی اور امیٹھی کے لئے روانہ ہوتے ہوئے انہوں نے کانگریس صدر کو یہ مشورہ دیا۔یہ پوچھے جانے پر کہ راہل کے اس دورے کو وہ کس طور پر دیکھتے ہیں، یوگی نے کہاکہ میرا راہل کو مشورہ ہے کہ انہیں ترقی کی سیاست پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کارکنوں میں جوش پیدا کرنے کے مقصد سے کانگریس صدر یہاں دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔یوگی نے کہا کہ راہل مثبت سوچ کے ساتھ سیاست کریں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں منفی سیاست کرتی ہیں۔انہوں نے راہل کو مشورہ دیا کہ وہ امیٹھی کے ترقی کے بارے میں بہت کم توجہ دیں کیونکہ وہاں چار نسلوں سے نمائندگی کرنے کے باوجود مطلوبہ ترقی نہیں ہو سکی ہے۔ یوگی نے ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے حامیوں کو حدود کے اندر رہنے کے لئے کہنا چاہئے۔وزیر اعلی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کارکنوں نے اعظم گڑھ میں جعلی شراب سے بے قصور گاؤں والوں کو مارا۔ہردوئی میں بھی وہ جعلی شراب بناتے پکڑے گئے۔انہوں نے لکھنؤ کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، جو صحیح نہیں ہے۔ 


Share: